لاہور(کامرس رپورٹر) پی ایس کیو سی اے کا غیر قانونی سٹیل یونٹس کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 فیکٹریاں بند کروادیں۔ پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) نے پنجاب بھر میں ناقص سٹیل مصنوعات اور غیر لائسنس یافتہ سٹیل یونٹس کیخلاف ایک بار پھر کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ وزیراعظم کی ہدایات پر مختلف مینوفیکچرنگ سائٹس پر چھاپے مارے ، جس کے نتیجے میں6 غیر قانونی مینوفیکچرنگ یونٹس بند کروادئیے گئے اور مالکان کیخلاف قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی۔
پی ایس کیو سی اے کا غیر قانونی سٹیل یونٹس کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 فیکٹریاں سیل
Sep 08, 2024