قصور (نمائندہ نوائے وقت)محکمہ لٹریسی ایجو کیشن کے زیر اہتمام عالمی یوم خواندگی کے حوالے سے تقریب گزشتہ روز قائد سکول کے ہال میں ہوئی۔ جس میں ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجو کیشن اتھارٹی ملک انور ندیم، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر لٹریسی بابر حبیب کمبوہ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی محمد شکیل، لٹریسی سٹاف، ٹیچرز اور نان فارمل سکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان نے کہا کہ حکومت پنجاب شرح خواندگی میں اضافہ،کوالٹی ایجوکیشن کو یقینی بنانے اور سکولوں سے باہرتمام بچوں کو علم کے دائرہ میں لانے کیلئے داخلے کے منظم پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ہمیں سکولوں سے باہر بچوں کو تعلیمی داروں میں لیکر آنا ہے۔شرح خواندگی کو آگے بڑھانے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن پر عمل پیرا ہیں۔تقریب کے آخر میں بہترین اور اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات، اساتذہ اور فیلڈ سٹاف میں شیلڈز، تعریفی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔
قصور:محکمہ لٹریسی ایجو کیشن کے زیر اہتمام عالمی یوم خواندگی کے حوالے سے تقریب
Sep 08, 2024