گوجرانوالہ:قابضین سے 72کنال سرکاری اراضی واگزار 

Sep 08, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )وزیرآباد کے علاقہ سروکی میں ناجائز قابضین سے 45کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 72کنال سرکاری اراضی واگزار، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/وزیرآباد محمد طارق قریشی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد چودھری رب نواز چدھڑ نے وزیرآباد کے علاقہ سروکی میں سرکاری اراضی کی واگزاری کے لیے رات گئے ریونیو افسران اور پولیس نفری کے ہمراہ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران ناجائز قابضین سے 72کنال سرکاری اراضی واگزار گئی۔ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ اسی محنت اور لگن سے کام کریں اور ناجائز قابضین کے خلاف بلا امتیاز کاروائی جاری رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، جہاں کہیں بھی سرکاری اراضی پر  قبضے کی نشاندہی ہو گی اس کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے قابضین سے ایک ایک انچ کو واگزار کروایا جائے گا اور ذمہ داران کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ ریونیو آفیسر کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق اراضی کی مالیت تقریبا 45کروڑ روپے کے قریب ہے۔اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد نے اپنی نگرانی میں مذکورہ سرکاری اراضی قابضین سے واگزار کروائی۔انہوںنے کہا کہ کریک ڈائون وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کی ہدایات پر سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے۔ واگزار اراضی پر سپورٹس کمپلیکس بنانے کی تجویز دی گئی ہے جس پر آئندہ اقدامات کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں