گوجرانولہ (نمائندہ خصوصی )عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے، تحفظ ختم نبوت تحریک کے شہدا کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں،تاجدار ختم نبوت کا جشن عقیدت و احترام منائیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدر وسطی پنجاب حافظ طاہر رضا قادری نے سیالکوٹ روڑ پر تحفظ ختم نبوت ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 12ربیع الاول سے پہلے حکومت اور ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے میلاد جلوس کے راستوں،ٹوٹی سڑکوں کی مرمت، صفائی ستھرائی، نکاسی آب اور سیورج کا نظام بہتر بنائیں۔ہم انتظامی معاملات کے حل کے لیے اداروں کے ساتھ تعاون کریں گے،ماہ ربیع الاول میں ہونیوالے جلوس اور محافل کو سیکیورٹی فراہم کی جائے ،ولادت مصطفے کا مہینہ امت مسلمہ کے لیے رحمتوں اور خوشیوں والا مہینہ ہے۔