پاک گیریژن سکول و کالج میں ختم نبوت پر تقریب

Sep 08, 2024

ننکانہ صاحب( نمائندہ نوائے وقت) پاک گیریژن سکول و کالج میں تاریخی ختم نبوت پر تقریب کا انعقاد کیا گیاتفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب میں پاک گیریژن ہائیر سیکنڈری سکول و کالج کے طلبا و طالبات نے 7 ستمبر 1974ء میں پاکستان کی پارلیمنٹ نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا، اس تحریک کی گولڈن جوبلی کے موقع پر ادارہ کے طلباو طالبات و اساتذہ نے ختم نبوت پر تاریخی نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبا و طالبات کو ختم نبوت پر لکھی جانے والی کتابوں، عمارتِ ختم نبوت، جنگِ یمامہ کے میدان کا نقشہ، مرزا قادیانی کے مکرہ و فریب، پارلیمینٹ ہاؤس، مسجد نبوی اور روضہ رسول ، حضور اکرمؐ کا شجرہ نسب، خانہ کعبہ کا ماڈل، ختم نبوت پر احادیث اور قرآنی آیات کے خوبصورت ماڈل بنا کر طلبا و طالبات نے ختم نبوت کے تصور کو اْجاگر کیا۔

مزیدخبریں