گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سوشل سکیورٹی ہسپتال کے شعبہ فزیو تھراپی کے زیر اہتمام ورلڈ فزیو تھراپی ڈے کے موقع پر آگاہی واک اور تقریب کا انعقاد کیا جس میں ہسپتال کے ڈاکٹرز، سٹاف اور نرسز نے شرکت کی ۔ایم ایس ڈاکٹر زاہد یوسف اور ہیڈ شعبہ فزیو تھراپی ڈاکٹر اختر ہنجرا کا کہنا تھا کہ فزیکل تھراپی کا عالمی دن منانے کا مقصد دنیا میں یہ شعور اور آگاہی پیدا کرنا ہے کہ تھراپی سے لوگوں کی صحت اور چلنے پھرنے میں کیسے بہتری لائی جا سکتی ہے، فزیوتھراپی ہڈیوں، جوڑوں اور پٹھوں کی تکلیف، سوزش، چوٹ اور آپریشن کے بعد اعضا کی بحالی کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے، گردن، کندھوں ، کمر او رجوڑوں میں درد کے علاج کے لیے بھی فزیوتھراپی کا سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ امراض کا علاج ادویات کے ذریعے کیا جاتا ہے جس کی اپنی اہمیت ہے اوراس سے تکلیف دور ہو جاتی ہے لیکن دیر پا یا مستقل آرام کے لیے فزیوتھراپی کافی مفید ثابت ہوتی ہے اس موقع پر ڈاکٹر عثمان غنی، ڈاکٹر ادریس، ڈاکٹر علی چیمہ، ڈاکٹر منظور، ڈاکٹر حافظ وقار ظفر باجوہ، ڈاکٹر نوید، ڈاکٹر رضوان، ڈاکٹر دانش، ڈاکٹر شاہ جہاں، ڈاکٹر وقار سومرو سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
گوجرانوالہ:ورلڈ فزیو تھراپی ڈے کے موقع پر سوشل سکیورٹی ہسپتال میںتقریب، آگاہی واک
Sep 08, 2024