حکومت پنجاب گوجرانولہ کو سیف سٹی بنانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے:بابرعلائو الدین 

گوجرانولہ (نمائندہ خصوصی )چیئر پرسن چیف منسٹر ڈائریکٹو سی ایم کمپلینٹ سیل بریگیڈئر (ر)بابرعلائو الدین نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب گوجرانولہ کو سیف سٹی بنانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ تمام اضلاع میں پی ایچ اے قائم کئے گئے ہیں ، سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو آٹ سورس کیا جا رہا ہے ، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز صوبے کے عوام کی ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر سید نوید حیدر شیرازی کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل کمشنر محمد شفیق، مختلف محکموں کے ڈویژنل ہیڈز بھی موجود تھے۔بریگیڈئر (ر)علائو الدین نے کہا کہ سروس ڈیلیوری کا معیار بہتر بنانا حکومت کا فوکس ہے۔ اپنی چھت اپنا گھر سکیم متعارف کروائی گئی ہے ۔ معاشی حالات کے رجسٹریشن کی جا رہی ہے ، تھانہ کلچر بہتر بنانے پر توجہ ہے انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن ، ہیلتھ ، واسا ،پی ایچ اے سمیت تمام محکموں کو سروسز بہتر بنانے پر توجہ دینا ہوگی۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ترجیح گورننس کی بہتری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ہیلتھ سیکٹر پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے ،صوبہ بھر میں بنیادی مراکز صحت کی ری ویمپنگ کا کام ہو رہا ہے ، جن ہسپتالوں کی بلڈنگ زیادہ خستہ حال ہے وہاں دوبارہ تعمیر پر توجہ دی جائے انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں سہولیات بہتر بنانے کیلئے دیگر اقدامات کے ساتھ مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن