گوجرانوالہ:تھیلسیمیا سے متاثرہ بچوں کیلئے پولیس کا بلڈ ڈونیشن کیمپ 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ کے احکامات پر پولیس لائن میں تھیلسیمیا سے متاثرہ بچوں کیلئے پولیس کا بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس کے جوانوں نے تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کے لئے خون کا عطیہ دیا اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے کہاکہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اس لئے درجنوں پولیس ملازمین نے سندس فاونڈیشن کو تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کے لئے خون کا عطیہ دیا کیونکہ تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کے لئے خون کا عطیہ دینا ہمارا فرض ہے۔ جبکہ ہر مدت بعد تھیلیسیما میں مبتلا بچے کو خون کی ضرورت ہوتی ہے جن کو خون دے کر ان کی جان بچانا اپنا فرض سمجھتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانے کے برابر ہے اسی جذبے کے تحت ریجن پولیس نہ صرف ضلع کے تمام علاقوں میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے مصروف عمل ہے بلکہ کمیونٹی ہولیسنگ اور انسانیت کی بھلائی کے لیے ہر کار خیر میں حصہ ڈالیں گے۔ پولیس اپنی سماجی ذمہ داریوں سے بھی پوری طرح آگاہ ہے لہذا تھیلیسمیا سے متاثرہ بچوں کو خون کے عطیات دینے کیلئے ریجن پولیس ہر ممکن تعاون یقینی بنائے گی۔

ای پیپر دی نیشن