خواجہ عمران نذیر کا دورہ ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال اوکاڑہ ،کلینک آن ویلز ،بدانتظامی پر سرزنش  

لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر نے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال اوکاڑہ اور نواحی علاقے 54/2 ایل سنٹر میں کلینک آن ویلز کا دورہ کیا۔ڈی ایچ کیو ہسپتال کی بدانتظامی اور ناقص صفائی پر ایم ایس کی سخت سرزنش کی۔ صوبائی وزیر صحت نے مختلف وارڈز میں مریضوں سے مفت ادویات کی دستیابی بارے دریافت کیا۔ خواجہ عمران نذیر نے ہسپتال کی ایمرجنسی، سرجیکل و میڈیکل وارڈ، ڈائلسز سینٹر میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ایک ماہ سے ڈائلسز سینٹر میں ایئر کنڈیشنر بند رہنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت نے کہا کل تک اے سیز بحال نہ ہوئے تو متعلقہ کمپنی بلیک لسٹ کردی جائیگی۔ صوبائی وزیر صحت نے ایم ایس، متعلقہ افسران کو ریکارڈ سمیت منگل کو محکمہ صحت طلب کرلیا۔ خواجہ عمران نذیر نے فارمیسی میں ادویات کا سٹاک چیک کیا اور مریضوں کو تمام ضروری ادویات کی فراہمی کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے 54/2 ایل میں کلینک آن ویلز کے زریعے مریضوں کو طبی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔وزیر صحت نے مریضوں مریضوں سے طبی سہولیات بارے استفسار بھی کیا۔

ای پیپر دی نیشن