آزاد کشمیر:  9 سال قبل بلند ترین چوٹی سر کرنے کی کو شش میں لاپتہ 3 کوہ  پیماؤں کی نعشیں مل گئیں

Sep 08, 2024

آٹھ مقام (نوائے وقت رپورٹ) 9 سالا قبل آزاد کشمیر کی بلند ترین چوٹی سروالی سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتہ ہونے والے تین کوہ پیماؤں کی نعشیں مل گئیں۔ آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کامیاب ہو گیا۔ 9 سال قبل سروالی چوٹی کو سرکرنے کی کوشش کرنے والے تین لاپتہ کوہ پیماؤں کی نعشوں کو ریکور کر لیا گیا۔ نعشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کیل منتقل کر دی گئیں۔ انچارج ایس ڈی ایم اے نیلم محمد اختر ایوب نے بتایا کہ اگست 2015 میں سروالی چوٹی کو سر کرنے کی کوشش میں عمران جنیدی، عثمان خالد اورخرم شہزاد لاپتہ ہو گئے تھے۔ ایس ڈی ایم ا ے انچارج کا کہنا تھا کہ سطح سمندر سے 20 ہزار 755 فٹ بلند سروالی چوٹی جو کہ اب تک ناقابل تسخیر ہے، سے کامیاب ریسکیو کرتے ہوئے لاشوں کو ریکور کیا گیا۔

مزیدخبریں