صدر کے اسلام آباد میں جلسے جلوس سے متعلق بل پر دستخط، قانون بن گیا 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جلسے جلوسوں کو ریگولیٹ کرنے سے متعلق بل پر دستخط کر دیئے۔ صدر کے دستخط سے بل قانون بن گیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔ صدر کے دستخط کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے گزٹ نوٹیفکیشن کیلئے کاپی بھجوا دی۔ قانون کو ’’پُرامن اجتماع و امن عامہ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن