سلمان اکرم سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نامزد، شبلی، عمر ایوب پارلیمانی ٹیم کو لیڈ کرینگے

Sep 08, 2024

اسلام آباد  (آئی این پی+اپنے سٹاف رپورٹر سے )  بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی سٹرکچر سے متعلق اہم فیصلے کر لئے۔  سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کے پارلیمانی امور اور عملی سیاسی امور کو الگ کر دیا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز پارلیمانی ٹیم کو لیڈ کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے عملی سیاست کی ذمہ داری سلمان اکرم راجہ کو تقویض کر دی اور انہیں سیکرٹری جنرل نامزد کر دیا، سلمان اکرم راجہ بطور پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ روف حسن کی سربراہی میں تھینک ٹینک تشکیل دیا جائے گا، رئوف حسن حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر کا اجرا اور انتخابی معاملات بھی دیکھیں گے۔  بانی پی ٹی آئی کے فیصلوں کے مطابق نوٹیفکیشن جلسے کے بعد جاری کئے جائیں گے۔ سلمان اکرم راجہ کی نامزدگی سے قبل عمر ایوب کا بطور پارٹی سیکریٹر جنرل استعفیٰ بھی منظور کر لیا گیا۔ 

مزیدخبریں