اسلام آباد (آئی این پی ) ہائی کورٹ نے جسٹس محسن اختر کیانی کے خلاف الزامات کی تشہیر پر توہینِ عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے کیس کو 26 ستمبر کے لیے مقرر کیا گیا ہے، جس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر کریں گے ۔ عدالت نے وقاص ملک ایڈووکیٹ سمیت 2 صحافیوں کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں جب کہ صدر پی ایف یو جے کو عدالتی معاون مقرر کر رکھا ہے ۔ سینئر قانون دان احمر بلال صوفی اور سید احمد حسن شاہ ایڈووکیٹ بھی عدالتی معاون مقرر ہیں ۔