اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزارت خزانہ نے ترقیاتی فنڈز کے اجراء پر سندھ حکومت کے خط کا جواب دے دیا۔وفاق اور سندھ کے درمیان ترقیاتی فنڈز کے اجراکے معاملے پر خط و کتابت تیز ہوگئی ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وزارت خزانہ نے کہا کہ سندھ سمیت تمام صوبوں کو 9 ارب 97 کروڑ روپے ترقیاتی فنڈ جاری کیے ہیں۔ رواں مالی سال اب تک سب سے زیادہ فنڈ سندھ کو 5 ارب 58 کروڑ روپے دیے جبکہ سب سے کم ترقیاتی بجٹ خیبر پی کے کو 39 کروڑ جاری کیے۔ذرائع کے مطابق بلوچستان کو 3 ارب روپے سے زائد، پنجاب کو 90 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈ دیے، سندھ سب سے زیادہ ترقیاتی بجٹ ملنے کے باوجود شکوہ کر رہا ہے۔