اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم قوموں کا مقدر بدلنے میں تعلیم اور خواندگی کی اہمیت کے اعتراف میں عالمی یومِ خواندگی منا رہے ہیں۔ تعلیم اور خواندگی ہماری قوم کے مستقبل کی بنیاد ہیں۔ اس سال کے عالمی یومِ خواندگی کا موضوع "کثیراللسانی تعلیم کا فروغ: خواندگی برائے باہمی افہام و تفہیم اور فروغِ امن" اتحاد، ثقافتی احترام اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ میں خواندگی کے کلیدی کردار کی اہمیت اجاگر کرتا ہے۔ عالمی یومِ خواندگی پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل25 اے کے مطابق تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور ریاست 5سے 16 سال کی عمر کے تمام بچوں کو مفت اور لازمی تعلیم فراہم کرے گی۔
ریاست 5 سے 16 برس عمر کے بچوں کو مفت لازمی تعلیم فراہم کرے گی: صدر
Sep 08, 2024