واشنگٹن(این این آئی)امریکہ نے یوکرائن کیلئے 250 ملین ڈالرکی نئی فوجی امداد کا اعلان کر دیا۔امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے یوکرائن کے لئے نئی فوجی امداد کا اعلان کیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ امداد ایسے وقت میں آئی ہے جب یوکرائن ملک کے مشرق میں روسی افواج کی پیش قدمی کا مقابلہ کرنے اور ماسکو کی جانب سے کی جانے والی تباہ کن بمباری کی کارروائیوں کو پسپا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔سٹن نے جرمنی میں یوکرین کے بین الاقوامی حامیوں کی ایک میٹنگ کے دوران بتایا کہ صدر جوبائیڈن یوکرین کے لئے 250 ملین ڈالر کے ایک نئے سکیورٹی امدادی پیکیج پر دستخط کریں گے جس سے یوکرائن کی ابھرتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ یہ کہ ترسیل فوجی رفتار کے ساتھ ہو گی، وزیر کے مطابق پیکیج میں فضائی دفاعی سازو سامان، ہتھیار اور بکتر بند گاڑیاں شامل ہیں، اس سے قبل 23 اگست کو پینٹاگون نے کیف کے لئے 125 ملین ڈالر مالیت کے ایک اور امدادی پیکیج کا اعلان کیا تھا۔
امریکہ کا یوکرائن کے لئے 250 ملین ڈالر کی نئی فوجی امداد کا اعلان
Sep 08, 2024