بغداد(این این آئی)واشنگٹن اور بغداد امریکی زیر قیادت اتحادی افواج کے عراق سے انخلا کے منصوبے کی مفاہمت پر پہنچ گئے ۔عرب ٹی وی نے ذرائع کو وضاحت کی کہ اس منصوبے میں ستمبر 2025 تک سینکڑوں اتحادی افواج کی روانگی اور باقی کی اگلے سال کے آخر تک روانگی کو شامل کیا گیا ہے۔اس منصوبے پر وسیع معاہدہ ہو چکا ہے۔ دونوں ممالک کی طرف سے حتمی منظوری اور اس کے اعلان کی تاریخ کا انتظار ہے۔ ایک سینئر امریکی اہلکار نے بتایا کہ ہم ایک معاہدے پر پہنچ چکے ہیں اور اب یہ صرف یہ بات باقی ہے کہ اس کا اعلان کب کیا جائے گا۔دونوں ممالک ایک نیا مشاورتی رشتہ قائم کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں جس سے انخلا کے بعد کچھ امریکی افواج عراق میں رہ سکیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر سرکاری اعلان چند ہفتے قبل جاری ہونا تھا لیکن غزہ کی پٹی میں جنگ سے متعلق علاقائی کشیدگی اور کچھ باقی تفصیلات کو حل کرنے کی وجہ سے اسے ملتوی کر دیا گیا۔