لاہور (خبر نگار) 2 سبزیوں کی قیمتوں میں بتدریج کمی، 17 کی قیمتیں مستحکم، 02 سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ، اردک تھائی لینڈ اور شلجم کی قیمتوں میں کمی۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے کہا کہ آلو، پیاز، ٹماٹر، سبزمرچ، بینگن، بند گوبھی، بھنڈی، پھول گوبھی، کھیرا، ٹینڈے، اروی، مٹر، پالک، چائنہ گاجر، لوکی بوتل، دیسی لہسن، ہارنی لہسن کی قیمتیں برقرار رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادرک چائنہ اور شملہ مرچ کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ ادرک تھائی لینڈ کی قیمت میں 05 روپے کی کمی، 590 سے 585 روپے ہوئی ہے۔ ٹماٹر کی قیمت 95 روپے، کریلا 150، پھول گوبھی کی قیمت 110،کھیرا کی قیمت 110، مٹر کی قیمت 300 روپے مستحکم ہے۔ آلو کی قیمت 85 روپے، بینگن کی 60 روپے اور بند گوبھی کی 140 روپے برقرار رہی۔ انہوں نے کہا کہ مٹر کی قیمت 300 روپے مستحکم ہے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے کہا کہ سبزیوں کی قیمتوں میں کمی خوش آئند بات ہے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کی تمام تر کاوشیں جاری ہیں۔