انتخابات کے لیے روس سب سے بڑا خطرہ ہے،امریکی انٹیلی جنس

Sep 08, 2024

واشنگٹن(این این آئی)ایک سینئیر امریکی انٹیلی جنس اہلکار نے کہا ہے کہ روس سب سے زیادہ فعال غیر ملکی مخالف ہے جو رواں سال پانچ نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ چین کم اہم سیاسی عہدوں کے لیے انتخابات پر اثر انداز ہونے پر زیادہ توجہ دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران گذشتہ اجلاسوں کے مقابلے میں زیادہ فعال ہو گیا ہے اور اس نے صدارتی اور کانگریس کے انتخابات سے قبل ووٹروں پر اثر انداز ہونے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔اہلکار نے صحافیوں کو ایک بیان میں مزید کہا کہ امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی غیر ملکی اثر و رسوخ کی کارروائیوں کے اہداف کے لیے انتباہات کے استعمال کو بڑھا رہی ہے۔امریکی انٹیلی جنس کا یہ دعوی روس کے سرکاری میڈیا نیٹ ورک کے دو ملازمین کے خلاف امریکہ میں منی لانڈرنگ کے الزامات کے تناظر میں سامنے آئی جس کے بارے میں حکام نے کہا یہ کہ 2024 کے صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیے ایک امریکی کمپنی کو آن لائن مواد تیار کرنے کے لیے کمیشن دینے کی اسکیم تھی۔محکمہ انصاف کے حکام نے کہا کہ ملازمین نے شیل کمپنیوں اور جعلی شخصیات کا استعمال کرتے ہوئے ایک نامعلوم ٹینیسی کمپنی کو 10 ملین ڈالر ادا کرنے کے لیے آن لائن ویڈیوز تیار کیے جس کا مقصد ریاستہائے متحدہ میں سیاسی تقسیم کو بڑھانا تھا۔

مزیدخبریں