بلوچستان : مزید 542 سکول بند‘   فعال کرنے کیلئے  16 ہزار اساتذہ درکار

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان میں موجودہ دور حکومت میں مزید 542 سکولز بند ہو گئے۔ محکمہ تعلیم کی رپورٹ کے مطابق بند سکولوں کو فعال کرنے کیلئے 16 ہزار اساتذہ کی ضرورت ہے۔ رواں سال مئی تک بند سکولز کی تعداد 3152 تھی۔ دو ستمبر تک 35 اضلاع میں غیر فعال سکولز کی تعداد 3694 ہو گئی۔ صوبے میں سب سے زیادہ 254 سکولز پشین میں بند ہیں۔ ضلع ڈیرہ بگٹی میں سب سے کم 13 سکولز غیر فعال ہیں۔ بلوچستان میں سکولز کے بند ہونے کی وجہ اساتذہ کی کمی ہے۔

ای پیپر دی نیشن