لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے قیدیوں پر تشدد اور جیلوں میں اموات سے متعلق کیس کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے آمنہ ریاض کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے یکم جنوری 2024 ء سے ستمبر 2024ء تک جیلوں میں قیدیوں پر تشدد کے واقعات کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو آئندہ سماعت پر مکمل تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی۔ عدالت نے کہا کہ جیلوں میں رواں برس قیدیوں کی اموات اور ان کی وجوہات سے متعلق بھی رپورٹ پیش کی جائے، قیدیوں پر تشدد کے خلاف درج شکایات اور قیدیوں کا میڈیکل کرانے سے متعلق بھی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔