لاہور (خبر نگار) بھٹہ مالکان کی حراست سے 18 سالہ نوجوان کی بازیابی کے کیس پر ہائیکورٹ نے ڈی پی او قصور عیسیٰ سکھیرا کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ جسٹس محمد طارق ندیم نے شہری اللہ یار کی بھتیجے کی بازیابی کے لئے درخواست تحریری حکم میں لکھا ہے کہ دو ستمبر کو مغوی کو بازیاب کرنے، عدم بازیابی کی صورت میں ڈی پی او قصور کو پیش ہونے کا حکم دیا۔ کورٹ آرڈر کے باوجود مغوی بازیاب ہوا اور نہ ہی ڈی پی او عدالت میں پیش ہوا۔ عدالت نے ڈی پی او قصور کو 10 ستمبر کو شوکاز نوٹس کے جواب سمیت طلب کر لیا۔ عدالت نے آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل کو مغوی کو بازیاب کر کے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا۔ مغوی کی عدم بازیابی کی صورت میں آر پی او شیخوپورہ کو 10 ستمبر کو خود پیش ہوں۔