ڈھاکہ (نوائے وقت رپورٹ) بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر یونس نے جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم (سارک) کو اس کی روح کے مطابق بحال کرنے پر زور دیا ہے۔ بھارتی خبر ایجنسی کو ایک انٹرویو میں کہا وہ رواں ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائن میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی کوشش کریں گے۔ تنظیم کے سربراہ سے ملاقات کا عندیہ دیتے کہا تصویر لینے کی کوشش کروں گا۔ 8 رکنی بلاک خطے کے بہت سے مسائل حل کر سکتا ہے۔ اب یہ صرف کاغذوں پر موجود ہے۔ یورپی یونین نے باہمی تعاون سے بہت کچھ حاصل کیا‘ جبکہ سارک ممالک ایسا کچھ نہیں کر سکے۔
ڈاکٹر یونس کا سارک تنظیم کو اس کی روح کے مطابق بحال کرنے پر زور
Sep 08, 2024