نجکاری محدود نہ ہو‘ کرکٹ بورڈ کی بھی ہونی چاہئے: قائمہ کمیٹی 

Sep 08, 2024

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نجکاری کے چیئرمین فاروق ستار نے کہا ہے کہ نجکاری کا عمل صرف پی آئی اے یا 6 ڈسکوز تک محدود نہیں۔ حالات یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہئے۔ 9 برس میں سٹیل ملز کا 500 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ یہ کس کا قصور ہے؟ یکم اکتوبر کو پی آئی اے کی نجکاری لائیو سٹریم ہو گی۔ پی آئی اے کے 6 بولی دہندگان میں ایک بین الاقوامی بولی دہندہ ہے۔ آئی پی پیز معاہدے بے نظیر بھٹو کے پہلے دور میں ہوئے۔ آئی پی پیز کو عوام کا واسطہ دینا چاہئے کہ منافع میں سے کچھ نقصان برداشت کر لیں ہم نے 40 ارب روپے کے فور منصوبے کیلئے مختص کرائے۔ اگلے ہفتے کے فور منصوبے پر پریزنٹیشن دی جائے گی۔

مزیدخبریں