کوئٹہ (آئی این پی ) بلوچستان میں تیز رفتار کار الٹ جانے سے باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے جب کہ 6 خواتین زخمی ہو گئیں، جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔ بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کی تحصیل مسلم باغ کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار الٹ گئی، جس کے نتیجے میں باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے جب کہ 6 خواتین زخمی ہو گئیں۔