اسلام آباد (آئی این پی )سینٹ کی قائمہ کمیٹی( کل ) پیر کو بھنگ پر قابو پانے کے بل کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی کا اجلاس کل پیر نو ستمبر دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاوس کی کمیٹی روم نمبر چار میں سینیٹر کامل علی آغا کی صدارت میں منعقد ہوگا جس میں بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بل 2024 کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔