گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ کے سرکاری سکول میں طالبات کے ساتھ زیادتی کے کیس میں متاثرہ طالبات نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بیانات ریکارڈ کرا دیئے۔ طالبات نے بتایا کہ ملزم نے کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ویڈیو بنائی اور ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی۔ گرفتار ملزم عمران کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے تین موبائل فونز اور لیپ ٹاپ سے 150سے زائد ویڈیوز اور تصاویر بر آمد کر لیںملزم عمران نے عدالت میں کہا کہ میں اس معاملے پر کچھ بھی نہیں کہنا چاہتا‘ جوڈیشل مجسٹریٹ نے طالبات کے بیانات سربمہر لفافے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھجوا دیئے ہیں۔