صحت کارڈ بحالی کے معاملے پر خیبر پی کے کابینہ کے ممبران آمنے سامنے

Sep 08, 2024

پشاور(این این آئی)صحت کارڈ بحالی کے معاملے پر خیبرپختونخوا کابینہ کے ممبران آمنے سامنے آگئے ۔تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ مزمل اسلم نے صحت کارڈ معطلی کا پوسٹ کردیا۔ وزیرصحت قاسم علی شاہ نے مشیرخزانہ کے بیان کو مسترد کردیا۔وزیرصحت نے مشیر کو جواب دیا کہ صحت کارڈ مکمل طور پر بحال ہے۔ بعدازاں وزیرصحت نے بتایا کہ مشیرخزانہ کو کوئی کنفیوڑن ہوئی اور وضاحت کے لیے مشیر خزانہ کو جواب دیا۔

مزیدخبریں