اوٹاوا ( نوائے وقت رپورٹ) امریکی محکمہ انصاف نے بتایا کہ کینیڈا میں مقیم شاہ زیب خان کو نیویارک میں یہودیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ انصاف نے بتایا کہ 20 سالہ محمد شاہ زیب خان عرف شاہ زیب جدون کو بدھ کو امریکہ میں دائر الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا۔ کینیڈین اٹارنی جنرل نے ایک بیان میں کہا شاہ زیب پر الزام ہے سال سات اکتوبر کے آس پاس نیو یارک شہر میں دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کی تھی، مقصد یہودیوں کو قتل کرنا تھا۔ایف بی آئی اور کینیڈین اداروں کی کارروائی میں ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔ شکایت کے مطابق، شاہ زیب خان نے سات اکتوبر کو اسرائیل کے غزہ پر حملے کا ایک سال پورا ہونے کے موقعے پر بروکلین میں ایک یہودی مرکز میں داعش کی حمایت میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ شاہ زیب نے سازشیوں کے ساتھ بات چیت میں اپنے منصوبوں کا انکشاف کیا جو دراصل قانون نافذ کرنے والے ادارے کے خفیہ افسران تھے۔ شاہ زیب کو کینیڈین حکام نے امریکہ اور کینیڈا کی سرحد سے تقریباً 19 کلومیٹر دور اورمس کے قصبے سے حراست میں لیا تھا۔ شاہ زیب پر ایک نامزد غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کو مدد اور وسائل فراہم کرنے کی کوشش کرنے کا الزام ہے۔جرم ثابت ہونے کی صورت میں انہیں 20 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
امریکہ میں یہودیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کا الزام، کینیڈا سے پاکستانی گرفتار
Sep 08, 2024