اوگی(نامہ نگار)چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے اوگی جوڈیشل کمپلیکس کی نئی عمارت کاافتتاح کردیا،منصوبے پرسولہ کروڑروپے لاگت آئی ہے،پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس اعجاز انور،جسٹس نعیم انور،جسٹس اعجازخان بھی انکے ہمراہ تھے۔چیف جسٹس نے جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔افتتاحی تقریب کاانعقاداوگی جوڈیشل کمپلیکس کی نئی عمارت کے ہال میں کیاگیا جس سے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج مانسہرہ محترمہ سعدیہ ارشد،ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج تورغر،اوگی اعجاز رشید،سینیئرسول جج ایڈمن مانسہرہ آفتاب جاوید،سینئرسول جج تورغراوگی محترمہ نگہت بی بی ،سینئرسول جج ایڈمن تورغر اوگی گلزاراللہ،صدرڈسٹرکٹ بارتورغراوگی عالمزیب تنولی ایڈوکیٹ،ڈسٹرکٹ بارمانسہرہ کے صدرحافظ نسیمِ ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا‘چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے اپنے خطاب میں کہا اوگی جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیرسے عدلیہ اور وکلاء کوبہترین سہولیات آئیں گی۔ پاکستان کی قیام کو77 سال ہوگئے ہیں لیکن آج بھی عام لوگ تھانوں ‘عدالتوں میں آنے سے ڈرتے ہیں۔عدلیہ پولیس دونوں کو خوف کا ماحول ختم کرنا ہوگا۔عدالتوں میں آنے والے لوگوں کے مقدمات کافیصلہ انصاف پرہوناچاہئے لیکن ایسے لوگوں کو عزت سہولت دیناہمارافرض ہے،عدالتوں میں ججزاوروکلاء کے بیٹھنے سمیت تمام سہولیات ہیں لیکن سائلین باہرعام بنچزپرانتظارکرتے ہیں اوگی جوڈیشل کمپلیکس کاقیام ایک سنگ میل ہے،لیکن اسکافائدہ عام لوگوں کو سستے اور فوری انصاف کی صورت میں ملے گا تو مقاصد پورے ہونگے۔جوڈیشل کمپلیکس بھی ضروری لیکن صرف عالیشان عمارتیں کھڑی کرکے سے کبھی انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوسکتے۔انصاف صرف عدالتوں کانام نہیں،ہم نے ڈیوٹی سے انصاف کرناہے۔