شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں باغیوں کے راکٹ حملے، ایک شخص ہلاک، سکول بند

Sep 08, 2024

 منی پور (نیٹ نیوز) بھارت کی شورشن زدہ ریاست منی پور میں راکٹ حملے کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک اور چھ افراد کے زخمی ہونے کے بعد ہفتے کے دن سے سکولوں کو بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت کی شمالی مشرقی ریاست میں ایک سال سے زیادہ عرصہ قبل اکثریت کی حامل بندومیتی برادری اور مسیحی کوکی برادری کے درمیان لڑائی چھڑ گئی تھی، مقامی حکومت کے ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ریاست کے تمام سکول ہفتے کو بند کئے جا رہے ہیں تاکہ طلبہ اور اساتذہ کی حفاظت کی جا سکے۔ ایک باغی گروپ نے ریاست کے بشنوپور ضلع میں راکٹ فائر کئے تھے جس کی ذمہ داری مقامی پولیس نے کوکی عسکریت پسندوں پر عائد کی جبکہ پولیس کے ایک بیان کے مطابق حملے میں 78 سالہ شخص ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق منی پور کے سابق وزیراعلیٰ آنجہانی میرین بام کوئرنگ سنگھ کی رہائش گاہ پر راکٹ گرنے سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔ ایک بھارتی اخبار نے نامعلوم سکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ راکٹ دیسی ساختہ گولہ بارود لگتا ہے جو دھماکہ خیز مواد کو جستی لوہے کے پائپوں سے منسلک کر کے بنایا گیا تھا۔

مزیدخبریں