لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے پچھلے ایک مہینے سے جلسہ جلسہ کا راگ الاپ رہے ہیں، ان کے پاس اس جلسے کے لیے نہ تو فنڈز ہیں، نہ بندے ہیں اور نہ سہولت کاری میسر ہے۔ جلسے، جلوس اور دھرنے پی ٹی آئی کا کاروبار ہیں۔ مریم نواز توشہ خانہ کے چوروں کو بھی لگام ڈالیں گی اور کچے کے ڈاکوؤں کو بھی انجام تک پہنچائیں گی۔ اگر فتنہ پارٹی پنجاب میں انتشار، نفرت اور جلاؤ گھیراؤ کی ترغیب دے گی تو ریاستی مشینری حرکت میں آئے گی۔