شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف سندھیلہ نے کہا کہ پاک دھرتی کے بہادر بیٹوں کی عظیم قربانی کو یاد رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہوں اور ان کے وقار کو بلند کریں۔ سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف پراپیگنڈا مہم کی حوصلہ شکنی کیلئے ہر فرد کردار ادا کرے اور پاکستانی قوم و افواج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوششیں کرنے والوں کی سازشوں کو ناکام بنائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے پوری قوم کا ہمیشہ سر فخر سے بلند کیا اور جذبہ ایمانی کے ذریعے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا۔