لاہور(خبرنگار)انسداد دہشت گردی عدالت کے احاطہ میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا کل اسلام آباد میں جلسہ ایک کامیاب جلسہ ہو گا‘پاکستان کی عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں،کل سب کو پتہ چل جائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں،نوجوانوں کی بڑی تعداد جلسہ میں شرکت کرے گی،اس حکومت نے جمہوریت کا لبادہ اوڑھا ہوا ہے جو جلد اتر جائے گا،جب ان سے بات کرو وہ کہتے ہیں اوپر والوں سے بات کرنی پڑے گی،اوپر والے کون ہیں ہم تو کسی اوپر والے کو نہیں جانتے،ہمارے خیال میں تو اوپر بس اللہ تعالیٰ ہے،ملک میں عملی طور پر مارشل لاء لگا ہوا ہے،ملک کی عوام بانی پی ٹی آئی کی رہائی چاہتی ہے،ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے اورہم مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔