زراعت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،سو جنگ ہوئی

اسلام آباد(خبرنگار)زر عی شعبے میں پاکستان چین تعاون سے بارانی زراعت میں انقلاب برپا ہو گیا رواں سال پاکستان کے زرعی شعبے کی شرح نمو میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.25فیصد اضافہ ہو گیا اس وقت پاکستان کی 54ملین ہیکٹر قابل کاشت زمین میں سے آدھے سے بھی کم استعمال ہو رہی ہے چین کے ساتھ شراکت داری سے فائدہ اٹھا کر پاکستان غیر موثر طریقوں سے جدید اور پائیدار کاشتکاری کی تکنیک کی طرف منتقل ہو سکتا ہے چین کی نیشنل واٹر سیونگ ایفیشینسی لیبارٹری کی ڈپٹی ڈائریکٹر مس سو جنگ ہوئی نے کہاکہ ہم پاکستان کے ساتھ مستقبل میں تعاون کے لیے تیار ہیں گوادر پرو کے مطابق زراعت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور مالی سال 2024 میں اس نے ملک کی معتدل بحالی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا اور جی ڈی پی کی شرح نمو 2.38فیصد تک پہنچ گئی ہے مالی سال 2023میں ریکارڈ کی گئی 2.27فیصد شرح نمو کے مقابلے میں اس شعبے میں 6.25فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن