راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)مرکزی انجمن تاجران اور انٹر سٹی ہوٹلز ایسوسی ایشن کے صدر شیخ عبدالوحید نے تاجر یونٹی گروپ کی نمائندگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ راولپنڈی چےمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا صدر فقط ایک کٹھ پتلی ہے۔اصل باگ دوڑ گروپ لیڈر سہیل الطاف کے ہاتھ میں ہے۔ہم تاجروں کے حقوق سلب نہیں ہونے دیں گے۔جیت تاجر یونٹی گروپ کی ہوگی۔ہم کامیابی کے بعد پندرہ ہزار ممبران کو یکساں حقوق دیں گے۔سب کی عزت کا خیال رکھا جائے گا۔ہم تاجروں کے لیے عملی و مثبت کام اقدامات انجام دیں گے۔میں تاجر برادری کو پیغام دیتا ہوں کہ موجودہ چیمبر پر براجمان افراد کی کوئی پہچان نہیں۔ انھیں فقط تصویروں سے پہچانا جاتا ہے۔ہم آپ سب کو اپنی نمایاں پہچان دیں گے۔اپنی عزت،وقار اور حقوق کے لئے تاجر یونیٹی گروپ کا ساتھ دیں۔
شیخ عبدالوحید نے تاجر یونٹی گروپ کی نمائندگی کا اعلان کردے
Sep 08, 2024