راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )پوٹھوہار صوبہ تحریک کے چیئرمین راجہ اعجاز کے زیراہتمام انجمن تاجران ممتاز مارکیٹ اڈیالہ روڈ نے اپنے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔ مہمان خصوصی اور سابق چیئرمین یونین کونسل دھاماں سیداں چوہدری الیاس نے اڈیالہ روڈ کے تاجروں کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے دوسروں کو بھی اس پر عمل کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہااڈیالہ روڈ کے تاجروں کو بھی انجمن تاجران ممتاز مارکیٹ کی طرح اپنی ایک تنظیم بنانی چاہیے، تاکہ ان کے مفادات کو فروغ دیا جا سکے اور ان کے خدشات کو دور کیا جا سکے۔ حلف اٹھانے والے عہدیداروں میںصدر: عادل خان - جنرل سیکرٹری: چوہدری بنارس - سینئر نائب صدر: مدثر مغل - نائب صدر: ملک رستم - جوائنٹ سیکرٹری: جمیل اختر بٹ - خزانچی: بلال حسن - سیکرٹری اطلاعات راجہ پرویز شامل ہےں۔
انجمن تاجران ممتاز مارکیٹ اڈیالہ روڈ کے نومنتخب عہدیداران کی تقرےب حلف برداری
Sep 08, 2024