راولپنڈی(جنرل رپورٹر)عالمی یوم خواندگی کی مناسبت سے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول نمبر 4 راولپنڈی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈی ای او لٹریسی راولپنڈی ڈاکٹر غلام احمد آکاش، ڈپٹی ڈی ای او مری ڈاکٹر حاجرہ شاہین سمیت اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ تقریب میں طلبا و طالبات نے خواندگی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے ٹیبلوز پیش کیے، ڈی ای او لٹریسی راولپنڈی ڈاکٹر غلام احمد آکاش نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق شرح خواندگی کو بڑھانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی میں زینے کا کردار ادا کرتی ہے،ڈپٹی ڈی ای او مری ڈاکٹر حاجرہ شاہین نے کہا کہ عالمی یوم خواندگی منانے کا مقصد تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
عالمی یوم خواندگی، گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول نمبر 4 راولپنڈی میں تقریب
Sep 08, 2024