اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایس ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک کی زیر صدارت اسلام آباد ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں تمام زونل ڈی ایس پیز،زونل محررران و دیگر پولیس افسران نے شرکت کی،ایس ایس پی ٹریفک نے اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کی روانی کے مربوط نظام کی بحالی کو یقینی بنانے اور شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کا جائزہ لیا،انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اسلام آباد میں شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے ،روڈ ڈسپلن کو قائم کرنے،ٹریفک قوانین پر پابندی کو یقینی بنانے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف قانونی کاروائیوں کو مزید سخت اور موثر بنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کیں ،ایس ایس پی ٹریفک نے آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے ویژن اور احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے قائم کمیٹی کوروزانہ کی بنیاد پر اپنی کارکردگی رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت بھی کی۔
ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،ایس ایس پی محمد سرفراز ورک
Sep 08, 2024