کوئی بھی پاکستانیوں کی زندگی سے چائے نہیں چھین سکتا، سعدیہ کھتری

Sep 08, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان نے گزشتہ سال چےن سے 5.76 ملین ڈالر کی چائے درآمد کی۔ ۔ ان خیالات کا اظہارکراچی سے تعلق رکھنے والی ایک مصنفہ سعدیہ کھتری نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی پاکستانیوں کی زندگی سے چائے نہیں چھین سکتا۔ اقوام متحدہ کے بین الاقوامی تجارت سے متعلق ڈیٹا بس سی او ایم ٹریڈ کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے چائے درآمد کنندہ کی حیثیت سے پاکستان نے گزشتہ سال 600 ملین ڈالر (تقریبا 4.033 بلین آر ایم بی) مالیت کی چائے درآمد کی جبکہ چین کی پاکستان کو چائے کی برآمدات 5.76 ملین ڈالر تھیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کےمطابق یہ بہت بڑا خلا ظاہر کرتا ہے کہ چائے کی صنعت میں چین اور پاکستان کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ پاکستانی تاجر عبدالحق نے 17 ویں بیجنگ بین الاقوامی چائے نمائش میں چائنا اکنامک نیٹ کو بتایا کہ میں یہاں ہر طرف دیکھنے آیا ہوں، امید ہے کہ چائے کی صحیح قسم مل جائے گی۔ جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں، چین چائے کی جائے پیدائش ہے، ساتھ ہی ساتھ پاکستان میں چائے پینے کا کلچر بھی گہرا ہے۔ پاکستانی چینی سبز چائے، سیاہ چائے، اولونگ چائے سے محبت کرتے ہیں، اعلی معیار کی اقسام کی ہماری مارکیٹ میں بہت زیادہ طلب ہے. ہمارے درمیان چائے کی تجارت نہ صرف تجارتی لین دین ہے بلکہ ثقافت اور جذباتی تعلق کی عکاسی بھی کرتی ہے۔ دوسرے لفظوں میں، چائے کی خوشبو ہمیں ایک ساتھ ضم کرتی ہے ۔ چائنہ اکنامک نیٹ کےمطابق عبدالحق کا مزید کہنا تھا کہ میرے ملک میں کالی چائے سب سے زیادہ مقبول ہے، جسے عام طور پر دودھ، مصالحے، لیموں کے ٹکڑوں اور یہاں تک کہ کٹے ہوئے میوے کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں