راولپنڈی(جنرل رپورٹر)کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے امتحان میٹرک سیکنڈ اینول 2024 کے سلسلہ میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج اصغر مال راولپنڈی، گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج فاروویمن بی۔ بلاک سیٹلائیٹ ٹان راولپنڈی کا دورہ کیا، انہوں نے تعلیمی بورڈ کی طرف سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے احکامات جاری کئے۔ مزید برآں کنٹرولر امتحانات نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن اسٹیشن روڈ صدر راولپنڈی میں قائم میٹرک سیکنڈ اینول 2024 کے مارکنگ سینٹر کا دورہ کیا۔ ہیڈ ایگزامینرز اور سب ایگزامینرز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مارکنگ کرتے وقت بورڈ کی طرف سے جاری شدہ ایس۔ او۔ پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔