اسرائیلی مظالم پر امت مسلمہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، ڈاکٹر شبیر حسن میثمی

Sep 08, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افسوس فلسطینی مظلومین پر ڈھائے گئے اسرائیلی مظالم پر امت مسلمہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، ربیع الاول کے بابرکت اور سعادتوں بھرے مہینے کا آغاز ہو چکا ہے، عالم اسلام میں پوری امت عید میلاد النبی منائے گی لیکن اس وقت امت مسلمہ کا ایک اہم اور مقدس ترین حصہ اسرائیلی سفاکیت کی زد میں ہے، ہم سب آخر کس منہ سے ربیع الاول کے پروگرامز منائیں گے اور قیامت کے دن نبی اکرم ختمی المرتبت کو کیا منہ دکھائیں گے، رات دن ہونے والی اس صہیونی بربریت پر اسلامی ممالک کی طرح ہمارے ملک کے ذمہ داروں نے بھی فلسطینی مسلے پر کوئی واضح موقف اختیار نہیں کیا، اگر مملکت خداداد کی نظریاتی اساس کے مطابق دو ٹوک اور جاندار بیان دیا جاتا تو یہ ظلم وستم کا سلسلہ رک گیا ہوتا لیکن افسوس کہ ایسا نہیں کیا گیا اور فلسطینیوں کے قتل عام پر اسرائیل کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے، انتہائی افسوناک صورتحال ہے بیالیس ہزار فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں لیکن ایسے لگ رہا ہے جیسے کچھ ہوا ہی نہیں ہے۔

مزیدخبریں