حسن ابدال (نمائندہ نوائے وقت)عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔مرزا غلام احمد قادیانی اور اس کی ذریت کو ہمیشہ علمی میدان میں منہ کی کھانی پڑی وہ کبھی حق کا سامنا نہیں کر سکے۔ 6ستمبر 65 کودفاع وطن پر اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کرنے والے قوم کے بیٹے اور ہمارے سروں کے تاج ہیں ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔حکومت سات ستمبر کو یوم تحفظ ختم نبوت کے طور پر منانے کا اعلان کرے ۔ان خیالات کا علمائے کرام نے پیر سید تصور حسین شاہ کی قیادت میں نکلنے والی تحفظ ختم نبوت و استحکام پاکستان ریلی سے اپنے خطاب میں کیا . مقررین اسسٹنٹ کمشنر محمد عارف قریشی۔چیئرمین سنی علماءکونسل صاحبزادہ محمد اویس ہزاروی ۔علامہ خلیل الرحمٰن رضوی ۔علامہ وقار احمد ہزاروی پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحیم۔راہنماء پاکستان پیپلز پارٹی سردار ذوالفقار حیات خان۔علامہ جہانگیر قادری سمیت دیگر علماءاکرام نے اپنے خطابات میں کہا کہ تحفظ ختم نبوت و ناموسِ رسالت کیلئے ہم سب کچھ قربان کنے کیلئے تیار ہیں۔ لیکن کسی ہم اپنی زمہ داریوں پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔
عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،عارف قریشی
Sep 08, 2024