کھنڈہ (نامہ نگار) سابق چئیرمین بلدیہ فتح جنگ ملک عابد داو¿د نے کہا ہے کہ 6 ستمبر ہما ری عسکری و قومی تاریخ کا اہم ترین دن ،فوج نے جوانمردی اور شہادت کا وہ انمول مظاہرہ کیا کہ دشمن کو ناکام لوٹناپڑا شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتےہیں وہ گزشتہ روز ,,نوائے وقت ,,سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر سابق کونسلر سفیر ملک,ڈاکٹر رب نواز مہورہ,ڈاکٹر مظہر ملک ,بابر عزیز و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے ملک کے دفاع اور دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے جس جوانمردی کا مظاہرہ کیا اس پر پوری قوم اسے سلام پیش کرتی ہے 6 ستمبر کا دن ہماری قومی و عسکری تاریخ کا اہم ترین دن ہے جو دفاع وطن کے جذبات کو مستحکم بنانے کے عزم اور عزت و وقار کے ساتھ زندہ رہنے کی قومی خواہش کی غمازی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنی فوج کی عظمت و جرآت پر فخر ہے پاک وطن کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔