کلینیکل میڈیکل جینیٹکس اور جینومکس کو آگے بڑھانے کی جانب ایک اور تاریخی اقدام 

Sep 08, 2024

 مری(بیورو رپورٹ) کلینیکل میڈیکل جینیٹکس اور جینومکس کو آگے بڑھانے کی جانب ایک تاریخی اقدام میں کوہسار یونیورسٹی مری اور سٹی یونیورسٹی اسلا م آباد ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال نے باضابطہ طور پر ایک باہمی تعاون کے معاہدے کی منظوری دی ہے،مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر نے کی تقر یب کوہسار یونیورسٹی کے وائس چانسلر سیکر ٹریٹ میں منعقد ہوئی جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید حبیب علی بخاری، میجر جنرل (ر) پروفیسر محمد اسلم وا ئس چانسلر سٹی یونیورسٹی اسلام آباد، اکبر نیازی ٹیچینگ ہسپتال کے سی ای او یاسر خان نیازی اور دیگر بھی موجود تھے یہ ایم او یو تعلیمی تعاون کے فروغ صحت طب اور طبی تشخیص کے شعبوں میں تحقیقی بہتری کو فروغ د ینے کے لیے ایک ترقی پسند اقدام کی علا مت ہے یہ معاہدہ کئی اہم اقدامات کے ذریعے سائنسی تعاون کو بڑھانے وسائل کے استعمال اور باہمی تعلیمی ترقی کو آسان بنانے پر مرکوز ہے ان میں فرانزک سائنسز اور فلیبوٹومی جیسے شعبوں میں مختصر سر ٹیفکیٹ کورسز ہا ئبرڈ ڈگری پروگراموں کا قیام اور اکیڈمک ایگز امینرز کا تبادلہ اور طلبا کی شریک نگرانی شامل ہے دونو ں ادارے مختصر تربیتی پروگراموں کے ذریعے مہارت کی ترقی پر تعاون کریں گے جس کا مقصد ان شعبوں میں تکنیکی مہارت کو آگے بڑھانا ہے اس معاہدے کا مرکز کوہسار یونیورسٹی کی سہولیات تک مشترکہ رسائی ہے جو مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے درست ادویات کے استعمال کو قابل بناتا ہے ۔معاہدہ کئی اہم اقدامات کے ذریعے سائنسی تعاون کو بڑھانے وسائل کے استعمال اور باہمی تعلیمی ترقی کو آسان بنانے پر مرکوز ہے۔

مزیدخبریں