حضرو (نمائندہ نوائے وقت) سی ایم پنجاب کے ویڑن کے مطابق، آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی سربراہی میں حضرو پولیس نے ایس ایچ او تھانہ حضرو امجد علی کی زیر نگرانی میں حضرو پولیس شر پسند عناصر کے خلاف کمر بستہ ہے اسی سلسلہ میں تھانہ حضرو پولیس نے 5 منشیات فروش منشیات سمیت گرفتار کرلیے ملزم ساجد محمود حضرو سے 1500 گرام چرس، جمشید حضرو سے 1200 گرام چرس، اورنگزیب سکنہ حمید حضرو سے 1450 گرام چرس، محمد فیاض ساکن حمید حضرو سے 1200 گرام چرس اور سرفراز محمود عرف بھاپا ساکن ہٹیاں حضرو کے قبضہ سے 600 گرام چرس برآمد ہوئی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ حضرو امجد علی نے کہا کہ حضرو پولیس ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل خان کی خصوصی ہدایت پر دیگر سماجی دشمن عناصر کے خلاف بھی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے پولیس کے گشت کو بہتر بنانے کے بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں مین چوکوں پر رات کے وقت ناکے لگا دیئے ہیں انہوں نے کہا تھانہ حضرو کے عوام کے تعاون سے جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکر لیا جائے گا جبکہ نوجوان نسل کو منشیات کا عادی بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں تھانہ حضرو کے عوامی حلقوں نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں شروع کرانے پر ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل خان اور ایس ایچ او تھانہ حضرو امجد علی کو خراج تحسین پیش کی ہے۔