کھنڈہ (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع اٹک کے سرکردہ رہنما و سابق امیدوار وائس چیئر مین یوسی ڈھرنال سردار غلام قادر جھنڈیال نے کہا ہے کہ 6 ستمبر قربا نیو ں کا لازوال دن,قوم اور پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے متحداور پرعزم ہے اس یادگار دن جن قربانیوں نے پیارے وطن پا کستا ن کی حفاظت کے لیے دی گئی ان قربانیوں کا دن ہے کہ جن قربانیوں نے دفاع پاکستان کو ناقابل تسخیر بنا دیا ,,نوائے وقت ,,سے گفتگوکرتے ہو ئے انہوں نے کہاکہ 1965 کے جذبے کے تحت آج بھی پاک فوج اور پوری قوم کے دل میں ہمیشہ ز ندہ رہے گا اور اسی جذبہ کے تحت آج پاک فوج کے جوان اپنے پیارے وطن کی حفاظت کے لیے جانو ں کے نذرانہ پیش کررہے ہیں پاک فوج کے جوانو ں نے اپنی لازوال قربانیوں سے ثابت کیاکہ جس قو م میں وطن پر جان نثار کرنے کا جذبہ موجود ہو اسے کوئی فتح نہیں کرسکتا،پوری قوم افواج پاکستان کی احسان مند رہے گی جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ایسی مثال پیش کی جو رہتی دنیا تک قائم رہے گی۔ 1965 کے جذبے کے تحت آج بھی پاک فوج اور پوری قوم کے دل میں ہمیشہ ز ندہ رہے گا اور اسی جذبہ کے تحت آج پاک فوج کے جوان اپنے پیارے وطن کی حفاظت کے لیے جانو ں کے نذرانہ پیش کررہے ہیں۔
قربانیوں نے دفاع پاکستان کو ناقابل تسخیر بنا دیا ، سردار غلام قادر جھنڈیال
Sep 08, 2024