مری (نامہ نگار خصوصی ) مری اور گردونواح میں حالیہ بارشوں کیوجہ سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے ادھر موضع جاوا کے رہائشی شمریز عباسی کے گھر کی چھت حالیہ شدید بارشوں کیوجہ سے گر گئی گھر کے مکین پڑوس کے گھروں میں مقیم ہیں جنہوں نے حکومت وقت سے فوری امداد کا مطالبہ کیا ہے جبکہ چند ماہ قبل بانسرہ گلی ملیاں کے مقام پر کئی گھر لینڈ سلائیڈ کی زد میں آگئے تھے جہاں ایم این اے اسامہ سرور نے موقع پر جاکر گھروں کا معائنہ کیا تھا اور جلد امداد کا بھی اعلان کیا تھا لیکن وہاں کے متاثرین تاحال امداد کے منتظر ہیں جنہوں نے حکومت وقت سے امداد کا فوری مطالبہ کیا ہے۔