6ستمبرپاکستانی پرچم، قوم کی سربلندی کا دن ہے ، جہانگیر خانزادہ 

Sep 08, 2024

 حضرو (نمائندہ نوائے وقت)وزیر اعلیٰ پنجاب مانیٹرنگ کمیٹی کے ممبر وسابق صوبائی وزیر پنجاب جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ 6ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہداءکی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں پاک فوج کی ملکی دفاع کیلئے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں پاک فوج کا ہر جوان ہمارے ماتھے کاجھومر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے 6ستمبر یو م دفاع کے موقع پر اپنے اظہار خیال میں کیا اس موقع پر تحصیل صدر مسلم لیگ (ن) حضرو ملک انصار احمد ودیگر بھی موجود تھے جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ پوری قوم ملکی دفاع کیلئے اس وقت پاک فوج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے 6ستمبر ہمیں اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ کس طرح ملکی دفاع پر جان قربان کرنیوالے ہمارے پیاروں نے شہادت نوش کی ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا کہ جس کی بدولت آج بھی محفوظ ہیں جہانگیر خانزادہ نے 6ستمبر کے موقع پر تمام شہداء کی قربانیاں کو خراج عقیدت پیش کی ہے۔

مزیدخبریں