آسیہ ناز تنولی نے ٹیکسلا میں کسان کارڈز جراءسینٹر کا افتتاح کردیا

 ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ممبر قومی اسمبلی آسیہ ناز تنولی نے محکمہ زراعت (توسیع) ٹیکسلا کے دفتر میں کسان کارڈز جراءسینٹر کا افتتاح کردیا، اس موقع پرایم این اے بیرسٹر عقیل ملک کے معاون خصوصی ملک وسیم شہزاد نے بھی شرکت کی، افتتاح کے موقع پر ڈاکٹر محمد ادریس اسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (تو سیع ) ٹیکسلا نے کسان پیکج کے حوالہ سے بریفینگ دی او ر کسان کارڈ کے استعمال، کھاد، ادویات اور پیچ خرید نے کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا، بینک آف پنجاب کے نمائندے مسٹر صفدر احمد شبیر نے کسان کارڈ کی شرائط و ضوابط کے متعلق کا شتکاروں کو بر یفنگ دی، ممبر قومی اسمبلی محترمہ آسیہ ناز تنولی نے زمینداروں کو کسان کارڈ پیکج میں خاص کر ٹریکٹر سکیم کے متعلق بتایا اور زمیندران کو بتایا کہ زمیندر ان کی آ سانی کےلئے دفتر محکمہ زراعت (توسیع) ٹیکسلا میں کسا ن کارڈ کی وصولی کے لئے اجر اسنٹر بنا دیا گیا ہے، اس افتتاحی تقریب میں محکمہ زراعت کے عملہ اور مقا می کاشتکاروں نے شرکت کی اور کاشت کاروں نے مہمان خصوصی محترمہ آسیہ ناز تنولی ممبر قومی اسمبلی سے کسان کارڈ وصول کئے اور کاشتکار ان نے حکومت پنجاب کی کسان کارڈ سکیم کو سراہا اس سکیم کے تحت زمیندران اور ملک کو فائدہ ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن